میاں  صاحب  نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسیڈیز چھین لی تھی۔۔۔!! سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات  نے  نواز شریف کو  کیا  نام  دے دیا  ؟

میاں صاحب نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسیڈیز چھین لی تھی۔۔۔!! سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے نواز شریف کو کیا نام دے دیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔



انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔


انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے بعد ان کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز نے وہ کار دیکھی تو انہوں نے بھی کہا کہ یہ کار ہمیں دے دو جس پر میں نے تنگ آ کر ڈرائیور کو چابی دے کر کہا نواز شریف کے پاس گاڑی کھڑی کر آو۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔


انہیں مسلم کانفرنس کاسپریم ہیڈ نامزد کیا گیا۔سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس ملاقات کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے اسے کشمیر کی مجموعی سیاست اور مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے کار خیر قرار دیا ہے اور مسلم کانفرنس مخالف سیاسی جماعتوں کے لیے بری خبر بھی قرار دیا ہے ۔سردار سکندر حیات خان کی جانب سے مسلم کانفرنس کا سپریم ہیڈ بننے کی آفر قبول کرنا اس امر کا غماز ی کرتا ہے کہ اب آزاد کشمیر میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی ہونے جا رہی ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے ۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں