کوئٹہ پہنچتے ہی عمران خان نے کیا قدم اُٹھا لیا؟ صوبے بھر کےامن و امان کو یقینی بنانے کی تیاریاں

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ پہنچتے ہی وزیر اعظم نے سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا، جسکی صدارت انہوں نے خود کی

۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ پہنچتے ہی وزیر اعظم نے سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، سید علی زیدی، علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ ضیا لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، ائی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں سانحہ مچھ کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے اور صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کی پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں