ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت دگنا ٹیکس اکٹھا کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت دوگناٹیکس اکٹھا کرکے دکھادیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کیے جبکہ 8 دسمبر سے اب تک مزید 3 لاکھ 77 ہزار گوشوارے داخل ہو چکے ہیں۔ٹیکس سال 2020 کیلئے اب تک 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں
جبکہ اس ضمن میں گوشواروں کےساتھ ادا شدہ ٹیکس 31 ارب روپے اکھٹا ہوا ہے۔پچھلے سال اس عرصہ میں 19 لاکھ 83 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور ادا شدہ انکم ٹیکس 16 ارب روپے تھا، اس طرح اس سال گوشواروں کے ساتھ دگنا ٹیکس جمع ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں