پاکستانیوں کے لیے خوشخبری بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز)بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمپنیوں نے 84پیسے کمی کی درخواست دے رکھی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اپریل کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ردوبدل کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہو گی ۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت 5روپے 57پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 6روپے 60پیسے فی یونٹ تھی۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ سابقہ دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی مستحکم رکھا گیا، ن لیگ کے غلط فیصلے سے معیشت کو20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔وفاقی وزراحماد اظہراور خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ موجودہ حکومت کو مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اضافی ٹیرف لگانے پڑے،دوسراالمیہ یہ ہوا کہ اس حکومت کے دور میں کورونا آگیا،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کی معاشی ٹیم کو ملک کو دیوالیہ پر لے آئی تھی ،سابقہ دور میں ملکی معیشت قرضہ لے کر بہتر دکھانے کی کوشش کی،سابقہ دور میں ڈالر کے مقابلے

 

میں روپے کو مصنوعی مستحکم رکھا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ کورونا وبا کے باوجود موجودہ حکومت شرح نمو4 فیصد تک لائی ،اگلے دو سال میں ریونیوکو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے ، ہر سال ٹیکس ریونیو20 فیصد بڑھانے کا ہدف ہے،ہم ایف بی آر کی ہراسمنٹ کو ختم کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں