وزیر اعظم عمران خان کا جرات مندانہ فیصلہ، عسکری اداروں کی جانب سے قائم کردہ تجاوزات گرانے کا حکم دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کا جرات مندانہ فیصلہ، عسکری اداروں کی جانب سے قائم کردہ تجاوزات گرانے کا حکم دے دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پرسوں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مارگلہ روڈ پر عسکری اداروں کی جانب سے جتنی بھی تجاوزات قائم کی گئی ہیں انکو ختم کیا جائے، اور تمام ہوٹلز بھی بند کر دیئے جائیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کابینہ احکامات دیئے کہ ایک ڈیڈ لائن دی جائے اس کے بعد ان تجاوزات کو ختم کر دیا جائے، سڑکوں پر جو تعمیرات ہیں انکی وجہ سے عسکری اداروں کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، مارگلہ روڈ پر جو تجاوزات ہیں انکے بارے میں وفاقی کابینہ میں ساتویں مرتبہ بحث و مباحثہ کیا گیا ۔

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران شیری مزاری پھٹ پڑی اور یہ مدعا اُٹھایا کہ اگر غریبوں کی جھونپڑیوں کو گرایا جاسکتا ہے تو پھر عسکری اداروں کی جانب سے قائم کردہ تجاوزات کو کیوں نہیں گرایا جاسکتا ؟ عسکری اداروں کی جانب سے تو گرین بیلٹس پر بھی تجاوزات قائم کی گئی ہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں ملتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں