پاکستان نے یو این فوجی مبصرگروپ پربھارتی فائرنگ کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا

سلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے یو این مبصر گروپ پر فائرنگ کا معاملہ ، پاکستان کی جانب سے احسن اقدام ، معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نےیواین فوجی مبصرگروپ پربھارتی فائرنگ کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حملےکامعاملہ یواین میں پاکستان کےمستقل مندوب نےخط کےذریعےاٹھایاپاکستان نےیواین پرزوردیاہےکہ بھارتی حملےکی شفاف تحقیقات کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ
پاکستان نےیواین کےسیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کےصدر کو خط لکھاہےجس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کےمبصرین اوران کی گاڑی کوجان بوجھ کرنشانہ بنایاگیا۔یو این گاڑیاں اپنےجھنڈےاورنشان سےدورہی سےپہچانی جاتی ہیںبھارت نے ایسا کیا تو پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہےْ خط میں مزید کہا گیا ہے اقوام متحدہ یواین فوجی مبصر مشن پر بھارتی حملے کی باقاعدہ مذمت کرےاقوام متحدہ اپنےفوجی مبصرگروپ کےاستحکام کیلیےپاکستان کی کالزکافوری جواب دےبھارتی حکومت پاکستان کےخلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں