ارے یہ کیا؟؟ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اچانک کس کو فالو کرنا شروع کر دیا؟ ایک خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو ٹوئٹر پر فالو کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہنے والی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو

ائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فالو کرلیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے جو بائیڈن کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بھی جو بائیڈن کی جیت پر بے حد خوش ہیں اور باقی امریکیوں کی طرح جمائما کو بھی امریکا کے نومنتخب صدر سے بہتری کی کافی اُمیدیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمائما نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اُڑاتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کرتا دکھائی دے رہا تھا جسے وائٹ ہاؤس سے جانے کا کہا جا رہا تھا لیکن وہ انکار کرتے ہوئے زمین پر لیٹ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’میں نہیں جاؤں گا۔‘ واضح رہے کہ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات میں 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Reference:Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں