مذاق نے حقیقت کاروپ دھارلیا،نجی ریسٹورنٹ پرمقدمہ ، مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، پیغام جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )گزشہ روز مریم نوازشریف نے لاہور میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو جلسے میں جوش و خروش سے شرکت کی دعوت دی تاہم اس موقع پر انہوں نے لکشمی چوک میں واقع ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا جس کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا تاہم اب مریم نواز خود اس پر میدان میں آ گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ ”میرا

بدلہ عوام سے مت لو۔ کبھی کسی حکومت کو اتنی نیچ حرکتیں کرتے نہیں دیکھا۔ لاہوری اسی اخلاقی گراوٹ اور انہی حرکتوں کے خاتمے کے لئے اور زور و شور سے باہر نکلیں گے ۔“مریم نواز کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ ”کل لوگ مزاق میں کہ رہے تھے کہ کرسی اور ٹینٹ سروس والوں کے بعد عمران خان اب ہوٹل والوں کے پیچھے پڑ جائے گا مگر گھبراہٹ اور خوف کا یہ عالم ہے کہ مزاق بھی حقیقت میں ڈھل گیا!۔“یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤںنے بٹ کڑاہی پر کھانا کھایا تھا اور بعدازاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس کے علاوہ ن لیگی رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدما ت درج کیے گئے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں