حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان ،وفاقی وزیر فواد چودھری نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواہد چودھری نے کہا ہے کہ اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے

،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگائی کے ساتھ ساتھ عوام کی قوت خرید بھی بڑھی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجراء شروع

کر دیا جب کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں تاہم ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے

۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے تاہم امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں