استعفوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا! 5 لیگی اراکینِ اسمبلی کا بڑا فیصلہ، اپنے قائدین کو سرپرائز دے دیا

ساہیوال( مانٹیرنگ ڈیسک) پاکستان سیاست میں اس وقت استعفوں کی گونج ہے، ہر دوسرا لیگی ایم این اپنا استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کو بھجوانے کی بجائے سوشل میڈیا پر ڈال رہا ہے جبکہ مریم نواز کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک کسی کو استعفیٰ دینے کا نہیں کہا تاہم اب ساہیوال سے تعلق

رکھنے والے 5 لیگی اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 ایم پی ایز نے استعفی دے دیا ہے ،مسلم لیگ ن پنجاب کے سینیئر نائب صدر ایم پی اے ملک ندیم کامران نے استعفیٰ دے دیا، ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی اور محمد ارشد ملک نے بھی استعفی دے دیا،ایم پی اے خضر حیات شاہ کھگہ اور رانا ریاض نے بھی پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں