محمد بِن سلمان کی خصوصی دعوت! وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

محمد بِن سلمان کی خصوصی دعوت! وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں ہارٹ آف ایشیا وزرائے خارجہ کانفرنس تاجکستان میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان معاملے کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا

اور شرکا کو بتایا افغان معاملے کا حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران، ترکی، آذر بائیجان، اور افغان صدور سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون پر گفتگو ہوئی اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں