مولانا کے آزادی مارچ کا اختتام کس ڈیل پر ہوا؟پول کھل گیا

مولانا کے آزادی مارچ کا اختتام کس ڈیل پر ہوا؟پول کھل گیا

کراچی (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے خالق بلاول بھٹو زرداری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم میں دڑار ڈالنے کے لئے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عملی طور پر حکومت کو مضبوط کرنے والی

جماعتیں ہی آج پیپلز پارٹی پر تنقید کررہی ہیں،مولانا فضل الرحمان کا’آزادی مارچ‘ کا اختتام کسی ڈیل پر ہوا اور کون کیا ’ڈیل‘ کرکے ملک سے گیا ہم نے کبھی اس پر سوال نہیں اٹھایا، پیپلز پارٹی استعفوں کو آخری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی تھی اور ہمارے استعفے آج بھی اعلیٰ قیادت کے پاس موجود ہیں۔سید محمد نقی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا خالق چیئرمین بلاول بھٹو زرادری ہیں،20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس جو پیپلز پارٹی نے طلب کی تھی، اس میں پی ڈی ایم بنی اور آج پی ڈی ایم کو کمزور کرنے والے پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں، موجودہ نااہل اور سیلکٹیڈ حکومت پر دباؤ کے لئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے وجود کے بعد نہ صرف اس حکومت پر دباؤ بڑھا اور ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں ان کا اصل مینڈیٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر الزامات پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کے لئے لگائے جارہے ہیں اور اس میں وہ جماعتیں شامل ہیں، جو اپنے آپ کو پی ڈی ایم کا حصہ ظاہر کررہی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جے یو آئی کا آزادی مارچ ہوا تو کراچی سے لے کر مارچ کی آخری منزل تک ہر مقام پر پیپلز پارٹی اس میں شامل رہی، لیکن جب یہ مارچ ختم ہوا تو ہم نے نہیں پوچھا کہ یہ کس ڈیل کے نتیجہ میں ختم ہوا ہے، ہماری قیادت نے کبھی ملک سے باہر جانے کی درخواست نہیں دی اور جن کی قیادت ملک سے باہر ہے ہم نے ان پر بھی تنقید نہیں کی۔سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے کو آخری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی تھی لیکن کچھ سیاسی جماعتوں کا دباؤ تھا کہ ہم لانگ مارچ میں استعفیٰ دیں، پیپلز پارٹی ہی واحد ایسی جماعت تھی، جس نے لانگ مارچ کی بھرپور تیاری کی تھی اور جہاں تک استعفوں کا معاملہ ہے آج بھی ہمارے استعفے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاس جمع ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل کا کوئی موسم نہیں ہوتا اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اور سیاسی طور پر لوگ پارٹی کا حصہ بنتے رہتے ہیں، ہم لوگوں کو جوڑنے پر یقین رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی لوگوں کے درمیان دوریوں اور نفرتوں کو مٹانے پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے لوگ اس پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں