پی ٹی آئی چھا گئی ۔۔۔پاکستانیوں کو ایسا ریلیف جو آج تک کسی حکومت نے نہ دیا،عمران خان کے زبردست فیصلے، حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ پھر سنبھلنے لگی –

پی ٹی آئی چھا گئی ۔۔۔پاکستانیوں کو ایسا ریلیف جو آج تک کسی حکومت نے نہ دیا،عمران خان کے زبردست فیصلے، حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ پھر سنبھلنے لگی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے17 ایسے فیصلے کر لیے جن سے حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور لوگوں کی زندگی کا معیار بلند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکو مت نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی اورگیس بل جمع کرانے کی مقررہ مدت 6 دن سے بڑھا 15 دن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
بل جمع کروانے کی مختصرمہلت کے باعث بجلی وگیس صارفین کو سالانہ 10ارب روپے جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا ۔ وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے لیے حتمی سمری اور تشد  د کا شکار بچوں اوردیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کے لیے لاء ڈویژن ایک ہفتے کے اندر عمران خان لیگل ہیلپ لائن لانچ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔متحدہ عرب امارات،قطر اور دوسرے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی مدد سے ملازمت کے مواقع میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک ماہ کے اندر 4 مختص شدہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزارت خار جہ کے بیرون ملک مشنز کو برآمدات،کاروبار اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی جہت دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ۔ ایوی ایشن ڈویژن موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ایک ماہ کے اندر موبائل ایپ متعارف کروائے گا ۔ وزارت صحت ایک ہفتے میں پمز کی طرز پراو پی ڈیز میں مریضوں کی سہولت کے لیے قطار اور ٹوکن کا نظام متعارف کروائے گی۔پانی کی بہتر ترسیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جے آئی سی اے کی مدد سے ایک ماہ کے اندر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا ۔ پاکستان ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری ریلویز کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح پر قابل افسران بھرتی کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں