شاہد خاقان عباسی کے والد کی جانب سے ایک ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف! ماضی کا شرمناک راز چھپائے بھی نہ چھپ سکا

شاہد خاقان عباسی کے والد کی جانب سے ایک ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف! ماضی کا شرمناک راز چھپائے بھی نہ چھپ سکا

کراچی(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے بحری امور امور علی زیدی نے شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر کے ساتھ نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو اولاد لوٹ مار کے پیسے پر پلی بڑھی ہو اُس سے آپ اور توقع بھی کیا کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے والد نے نیشنل بینک سے فراڈ کیا۔اِس حوالے سے انہوں نے ایک پرانے انگریزی اخبار کا عکس بھی اپنے ٹویٹ میں شیئر کیا، جس میں شاہد خاقان عباسی کے والد کی جانب سے نیشنل بینک کے ساتھ 1 ارب روپے کے فراڈ کی خراب شائع ہوئی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے انگریزی روزنامے دی فرنٹیئر پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 10 اگست 1991 کو اس اخبار نے اپنے شمارے میں تمام تفصیلات چھاپ رکھی ہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے نامناسب رویے اور گندی زبان پر حیران آپ کیوں حیران ہیں، چوری کے پیسوں پر پلنے والی اولاد سے آپ اس کے سوا توقع ہی کیا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں سب کیلئے ایک تنبیہہ موجود ہے کہ چوری کی دولت اور حرام کی کمائی ہمیشہ آپ کے بچوں کے ذہنوں پر اثر ڈالتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں