ادھر استعفے آنا شروع ہو ئے ادھر عمران خان کاانداز ہی بدل گیا وزیراعظم کا اچانک ایسا اعلان کہ پاکستانی چونک گئے

ڈائیلاگ کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ سے حکومت کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹی لیکن اس کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے۔ میں اپوزیشن کے سوالات کے جواب دینے کےلئے تیار ہوں۔ سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریت تب چلےگی جب مکالمہ ہوگا،میں اپوزیشن کے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جوابات دینے کے لیے تیار ہوں۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہر مسئلہ پر بات ہو گی لیکن این آراو پر بات چیت نہیں کی جائے گی، کرپشن مقدمات ختم نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف،اسحاق ڈارکےبچےملک سےبھاگےہوئےہیں۔

یہ لوگ ملک کو مقروض اور ڈیفالٹر چھوڑ کر گئے، ہمیں تاریخی خسارہ ملا، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں