اگر کپتان نے لفٹ نہ کرائی تو جہانگیر ترین کیا کرے گا ؟ نامور صحافی کا بڑا دعویٰ

اگر کپتان نے لفٹ نہ کرائی تو جہانگیر ترین کیا کرے گا ؟ نامور صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) ناومور کالم نگار چوہدری خادم حسین اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ،،،،،،،جہانگیر ترین وزیراعظم کے دوست اور تحریک انصاف کے کردار میں ان کا بہت حصہ ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمات کو جس انداز میں لیا ہے وہ عمران خان کے لئے امتحان بن گیا کہ آج تک بدعنوانی کے

خلاف ان کی ساری جدوجہد اور بیانیہ ان کو مجبور کرے گا کہ نرم رویہ اختیار نہ ہو،لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ دینے والے اتنے ہیں کہ آئندہ کچھ بھی ہو سکتا ہے،ابھی تک انہوں نے بغاوت نہیں کی اور پارٹی ہی میں ہیں،لیکن یہ سانپ کے منہ میں چھچھوندر والی بات ہے، دیکھئے کیا ہوتا ہے۔پی ڈی ایم کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ اب دو جماعتوں کی1997ء والی پوزیشن بحال کرتی نظر آتی ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے ہیں۔بہرحال ڈسکہ نے پھر سے ایک بات ثابت کی کہ مرکزی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بنک سلامت ہے، پی پی کا ووٹ بنک کہاں گیا اسے تلاش کر لیں!

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں