صادق سنجرانی کی مشکلات میں اضافہ!  یوسف رضا گیلانی  کو بڑی کامیابی مل گئی

صادق سنجرانی کی مشکلات میں اضافہ! یوسف رضا گیلانی کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کرتے ہوئے فریقین سے 27

اپریل تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سیکرٹری قانون، سیکرٹری سینیٹ اور سید مظفر حسین شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں