وفاق اور پنجاب میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں!! مشاورت مکمل، وزیر اعظم نے  بڑا فیصلہ کر لیا

وفاق اور پنجاب میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں!! مشاورت مکمل، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے ساتھ ساتھ اعلی بیورو کریسی میں بھی تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاق اور پنجاب کی اعلی بیورو کریسی تبدیل ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں دو بڑے بیورو کریٹ تبدیل ہو سکتے ہیں اور تبادلوں کے احکامات آئندہ دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے بیور کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ سے متعلق مشاور ت مکمل کر لی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کو بیوروکریسی تبدیل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایم سیکرٹریٹ میں بیوروکریسی کے اعلی سطحی تبادلوں کا بھی امکان ہے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے ذرائع نے بتایا کہ شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل کیاجارہاہے اور انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ کابینہ میں جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمدان واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے کافیصلہ کیاہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں