ڈسکہ الیکشن میں شکست مگر ۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان نے اسجد ملہی کو مبارکباد کا پیغام بھجوا دیا ، مگر کیوں ؟

ڈسکہ الیکشن میں شکست مگر ۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان نے اسجد ملہی کو مبارکباد کا پیغام بھجوا دیا ، مگر کیوں ؟

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو ن لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جار ی کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی

وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کامقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کی ساتھ بھی تھا، حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں