عمران خان مریم نواز سے دراصل  کیوں ڈرتے ہیں ؟اسد عمر کے بھائی محمد زبیر کا حیران کن بیان

عمران خان مریم نواز سے دراصل کیوں ڈرتے ہیں ؟اسد عمر کے بھائی محمد زبیر کا حیران کن بیان

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی باتوں پر ہنسی آتی ہے، ایسا نہیں لگتا کہ وہ پاکستان سے متعلق بات کررہے ہیں، عوام کی آمدن نہیں ،مہنگائی بڑھ رہی ہے،



ہر نیا دن مشکل ہوتا جارہا ہے، حکومت کو گھر بھیجے بنا مریم کہیں نہیں جائیں گی، انہیں سب سے زیادہ خوف مریم نواز سے ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو مسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شہباز شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پچھلے سال گروتھ ریٹ منفی ہوا، پاکستان کی تاریخ میں تین لڑائیاں ہوئیں، مشرقی پاکستان الگ ہوا، بڑے بڑے بحران آئے مگر گروتھ ریٹ منفی نہیں ہوا، عمران خان دعوی کرتے تھے کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں