جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کریں ، مجھ سمیت سب جوابدہ ہیں۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان   نے دو ٹوک  پیغام  جاری  کر دیا

جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کریں ، مجھ سمیت سب جوابدہ ہیں۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک پیغام جاری کر دیا

لاہور ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کریں عدالتیں انصاف فراہم کریں گی ، مجھ سمیت سب قانون کے سامنے جوابدہ ہیں ، نئے پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہوگی ، قانون سب کے لیے ایک ہے کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے ،



ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنائیں گے ، اور ریاست مدینہ میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔لاہور میں اپارٹمنٹس کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کو کسی بھی نظام کوبندلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے ، کسی سسٹم میں برائی،کرپشن اور رکاوٹیں آجاتی ہیں تو تبدیلی میں وقت لگتاہے ، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا ، اداروں میں آٹومیشن کےلیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ، اداروں میں آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کے لیے کی جاتی ہے ، آٹو میشن کی صورت میں مشین تو رشوت نہیں لیتی ، آج جہاں ہم پہنچے ہیں اس کے لیے کافی کام ہوا ہے ، مورگیج فنانسنگ صفر اعشاریہ دو فیصد تھی ، فور کلوژر لاء کئی سالوں سے عدالتوں میں تھا ، قانون پاس کرنے پر عدلیہ کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکان کےلیےبینکوں سےقرض لینےکا رواج کم ہے ، ایک وقت تھا جب نقشے پھنس جاتے تھے ، تعمیرات کےلیے اجازت نہیں ملتی تھی، لیکن مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے ، تعمیراتی شعبہ چل چکاہے، اس سے جڑی مزید صنعتیں بھی چل پڑی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کدھر ہے مدینے کی ریاست ، لوگوں سے کہتاہوں مدینے کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی ، طاقت ور اورکمزور کے لیے یکساں نظام قانون سے ہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں ، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے ، بڑے بڑے سیاسی مافیا ز قانون کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں ، لیکن ہم بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں ، کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں