بریکنگ نیوز: مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان جھڑپ ۔۔۔۔ پٹواریوں کے کچھ بھی پلے نہ چھوڑنے والی اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرحوم بیگم اختر کے جنازے کے دوسرے روز ہی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف درمیان منہ ماری ہوئی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نوازکے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرنے والی مریم نواز سے ان کے اپنے چچاذاد بھائی حمزہ شہباز شریف نے استعفیٰ مانگ لیا۔ جس پر بیگم شمیم اختر کے جنازے کے دوسرے روز ہی دونوں میں منہ ماری ہوئی۔

مزہ شہباز نے مریم نواز کو ان کے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے خدا کے واسطے دیے۔ انہوں نے کہا شریف فیملی پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ اپوزیشن کو کیا متحد رکھے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 13دسمبر کو پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کا دعوی”بلی کے خواب میں چھیچھڑوں ” کے مترادف ہے۔

14 دسمبر کو بیگم صفدر اعوان کا خیالی پلاؤ پک جائےگا اور پھریہ خواب سے حقیقت کی دنیا میں واپس آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے اور غیر مخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ دکھاوے کے منصوبے بنا کر حقیقی ریفارمز کا گلا گھونٹا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں