ویڈیو سکینڈل:علی حیدر گیلانی پریس کانفرنس میں دئیے گئے اپنےتمام بیانات  سےکیا  کہہ کر  مکر گئے؟ جان  کر  آپ بھی سر پکڑ لیں  گے

ویڈیو سکینڈل:علی حیدر گیلانی پریس کانفرنس میں دئیے گئے اپنےتمام بیانات سےکیا کہہ کر مکر گئے؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

ملتام(ویب ڈیسک ) علی حیدر گیلانی نےالیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران مبینہ ویڈیو سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں ویڈیوز کا کوئی اعتراف نہیں کیا تھا، میڈیا سے گفتگو کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا۔اپنے تحریری جواب میں علی حیدر گیلانی



نے ویڈیو کو ٹیمپرڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ووٹ کے لئے کسی پر دباؤ ڈالا نہ رشوت کی پیشکش کی، جعلی ویڈیو کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، میرے وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں۔ ڈسکہ اور ویڈیو سکینڈل کیس کے حقائق میں بہت فرق ہے، درخواست گزاروں نے سنی سنائی باتوں پر انحصار کیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کی جائیں۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں