ہمیں مجبور نہ کرو کہ تمہاری پی ڈی ایم کا جنازہ نکال دیں ۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی  کا پی ڈی ایم پر فیصلہ کن وار

ہمیں مجبور نہ کرو کہ تمہاری پی ڈی ایم کا جنازہ نکال دیں ۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم پر فیصلہ کن وار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کے قابل اعتراض انداز پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سرکاری محکمہ نہیں کہ شوکاز جاری ہو،پی ڈی ایم کا جنازہ نہیں پڑھانا چاہتے،



کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکازنوٹس دینے کی بات کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو انے سینیٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر کے چناؤ پر قابل اعتراض انداز پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے تاہم اس فیصلے کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی توثیق کی ضرورت تھی جو گزشتہ روز حاصل کرلی گئی تھی۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے ہمارے پاس بہت باتیں ہیں لیکن خاموش ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کا جنازہ نکلے۔ نیئربخاری نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا کیونکہ ہماری اکثریت تھی، کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکازنوٹس دینے کی بات کررہے ہیں۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں