حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کے حق میں ایسی دعا کردی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کے حق میں ایسی دعا کردی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کے حق میں ایسی دعا کردی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ’باغی رہنما‘حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نیازی حکومت کی بجائے آپس میں ہی دست وگریبان ہوچکا ہے،اپوزیشن رہنماء بار بار ہاتھ دھونے اورعمرانی حکومت کو گرانے کے لیے ہاتھ میں ہاتھ ڈالنے کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ ہی

ہاتھ کرنے لگے ہیں اس مفاداتی اتحاد میں نہ باہمی اعتماد کے ایس او پیز کا خیال رکھا نہ احترام کے چھ فٹ کے فاصلے کو زیادہ اہمیت دی گئی اور نہ آپس میں رواداری کے ”ماسک“ کا خاطر خواہ استعمال کیا جاسکا اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے پی ڈی ایم کو ”سیاسی کرونا“ 2021 ء سے محفوظ رکھے آمین اور تمام بیمار قیادت کو جلد

شفاء کاملہ و عاجلہ عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل دوجماعتوں کے مقدمات، مفادات اور بیرون ملک علاج کے بہانے ملک سے فرار کے حوالے سے کوششیں حکومت گرانے کے خلاف موثراور نتیجہ خیز تحریک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکی،ڈھائی

سال میں اپوزیشن نہ خود استعفیٰ دے سکی اور نہ حکمرانوں سے لے سکی، بار بار تار یخیں دینے کے باوجود ”لانگ مارچ“ تو کیا ”شارٹ مارچ“ کی بھی توفیق نہیں ہوئی اورسینٹ کے ”الیکٹروکالج“ کوختم کرنے کے بلندوبانگ دعویداروں نے نہ صرف سینٹ انتخابات میں حصہ لیا بلکہ ضمنی الیکشن اور دھاندلی زدہ قومی اسمبلی کی

سینٹ کے دو نشستوں پر طبع آزمائی کرکے ایک نشست حاصل بھی کرلی، اس طرح پی ڈی ایم کے اپوزیشن کے پھول بن کھلے مرجھاگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں