پیپلز  پارٹی  کو ہم  خود ڈیل کریں  گے اور  ۔۔۔۔ (ن) لیگ کیا  بڑا  کرنے جارہی ہے؟  بڑا  سیاسی تہلکہ

پیپلز پارٹی کو ہم خود ڈیل کریں گے اور ۔۔۔۔ (ن) لیگ کیا بڑا کرنے جارہی ہے؟ بڑا سیاسی تہلکہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے کہ کس قسم کے حکمران ملک پر مسلط ہو گئے ہیں۔ حکومت کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ملک میں جوہورہا ہے سب کو نظر آرہا ہے۔ بولے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے



معاملات ہم خود ڈیل کرلیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری جلد بازی میں کیوں منظور کی گئی۔ چیئرمین ای سی سی نے بتا یا کہ وزیرا عظم نے سمری دیکھی جوکہ ملکی پالیسیوں سے متصادم تھی، مشیر تجارت نے بھارت سے تجارت کی سمری پیش کی اور ای سی سی نے اس کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومت نے چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا۔ پاکستان کے عوام کو چینی کے عوض کشمیر کا سودا قبول نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ نہیں بکھررہا، کشمیر کے شیرازے کی فکر ہے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے معاملات ہم ڈیل کرلیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو 2 روپے فی کلو سستی چینی کے بدلے میں کشمیر کا سودا منظور نہیں، قوم جاننا چاہتی ہے ہماری مسئلہ کشمیر پر کیا پالیسی ہے










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں