لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکار شان نے اسحاق ڈار کے دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکار شان نے اسحاق ڈار کے دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔

اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسحاق ڈار کے جھوٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام خراب ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار اوران جیسے جھوٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے حکومت کو ایک تجویز دی کہ ایک ایسی دیوار بنانی چاہئے جس پر ان جیسے لوگوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں ،قوم کو ان کا مکروہ چہرہ نظر آنا چاہئے،عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ جھوٹے لوگوں کی کبھی جیت نہیں ہو سکتی ۔

اداکار شان نے مزید لکھا کہ اسحاق ڈار جیسے لوگ اپنی روح کو بیچ کر دولت حاصل کرتے ہیں حکومت کو ان سے ساری دولت واپس لے لینی چاہئے۔

Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں