پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، میجر جنرل بابر افتخار نے واضح اعلان کر دیا

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، میجر جنرل بابر افتخار نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں،دوسری لہرمیں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کرنیکی ضرورت ہے، اسمارٹ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے گئے۔

تفصیلات کے کورونا کی دوسری لہر اور این سی او سی کے کردار پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں،دوسری لہرمیں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کرنیکی ضرورت ہے، اسمارٹ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے گئے،خاص طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دوسری لہرمیں ہماری تیاری پہلی لہرکے مقابلے میں خاصی بہتر ہے، پہلی لہرمیں جوخامیاں سامنے آئیں، انہیں ہنگامی بنیادوں میں دور کرنے کے اقدامات کیے،وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اورفیصلوں میں فوج کے آئی ٹی سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا، اسمارٹ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے گئے، این سی او سی میں فوجی اورسویلین مربوط نمائندگی ہے، یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہرحکومتی کوشش کا حصہ ہے، آئی ایس پی آر کے این سی او سی کا انفارمیشن آرم کی حیثیت سے ہم نے دیکھا، میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی تعریف بھی کی گئی۔

Reference: Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں