پاکستانی کی لڑکھڑاتی معیشت بالآخرسنبھل گئی ۔۔۔ بین الاقوامی ادارے بھی تعریف کرنے پر مجبور ، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستانی کی لڑکھڑاتی معیشت بالآخرسنبھل گئی ۔۔۔ بین الاقوامی ادارے بھی تعریف کرنے پر مجبور ، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کا کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے

ٹویٹ میں کہا کہ کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے، اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔ اگر حالات بہت اچھے تھے تو عالمی اداروں نے ریٹنگ منفی کیوں کردی تھی؟اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں