نیم حکیم خطرہ جان ، خان صاحب : آپ کو پتہ ہونا چاہیے ترقی کیسے ہوتی ہے ، نہیں پتہ تو میں بتا دیتی ہوں ۔۔۔۔ مریم اورنگزیب وزیراعظم عمران خان پر چڑھ دوڑیں

نیم حکیم خطرہ جان ، خان صاحب : آپ کو پتہ ہونا چاہیے ترقی کیسے ہوتی ہے ، نہیں پتہ تو میں بتا دیتی ہوں ۔۔۔۔ مریم اورنگزیب وزیراعظم عمران خان پر چڑھ دوڑیں

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگی خاتون رہنما مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ”عظیم ماہر“دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا، عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا



بھی گوارا نہ کیا، ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری بدعنوانی سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا، ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا، عمران صاحب کی ”مہارت“ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی، ماہر معاشیات عمران صاحب نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا اور قوم کو معاشی غلامی میں جکڑ دیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی ”مہارت“ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے قوم کو لنگر خانے پر بٹھا کرغریبوں کی بھوک اور افلاس کا مذاق بنایا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے سرطان کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی لنگر خانے سے نہیں، کارخانے لگانے سے ہوتی ہے۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے غربت کے خاتمے کا یہ نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردیے، جنگلہ بس کے مخالف ”ماہرپبلک ٹرانسپورٹ“ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا، ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سال سے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں، ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے ’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘ کا سیاسی انتقام کا میگاپراجیکٹ شروع کیا اور ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں