عمران حکومت کا ایک اور شاندار فیصلہ

عمران حکومت کا ایک اور شاندار فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 ء کے تحت چینی کے بروکرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کین کمشنر آفس نے بروکر کا پہلا لائسنسں جاری کر دیا، یہ لائسنس گارڈن ٹاؤن کے محمد اسلم کو جاری کیا گیا ہے، دیگر اضلاع میں بھی ڈیلروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔



کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ شوگر ملز نے بروکرز اور ڈیلرز کو چینی کی سپلائی شروع کی ہے۔بروکرز کی رجسٹریشن کے عمل سے چینی گروہوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، منافع خور گروہوں کی حوصلہ شکنی سے مڈل مینوں کی اجارہ داری توڑنے میں مدد ملے گی۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں