عمران خان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ !!! بے روز افراد کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عمران خان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ !!! بے روز افراد کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ ملکی معیشت بھی کافی مضبوط ہو گی ۔ لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی

بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم عمران خان کے سر ہے، وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سسے بتاتے صوبائی وزیر نے کہا ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا ہے، صرف نومبر میں ٹریڈنگ انڈیکس 79 فیصد اضافہ ہوا ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہےہیں، وزیر اعظم دنیا کی نظر میں دن بدن اعتمادحاصل کررہے ہیں۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کے باعث دنیا پاکستان پر اعتماد کرنا شروع ہو گئی ہے ، وزیراعظم کی کاوشوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بحال ہونے جا رہی ہے ۔ ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں