عبدالحفیظ شیخ کوعہدے سے ہٹانے کے  پیچھے   پی ڈی  ایم  کا  ہاتھ  ہے  ۔۔۔  !!!بلاول بھٹو زرداری کا ناقابل یقین  ردعمل  سامنے آ گیا

عبدالحفیظ شیخ کوعہدے سے ہٹانے کے پیچھے پی ڈی ایم کا ہاتھ ہے ۔۔۔ !!!بلاول بھٹو زرداری کا ناقابل یقین ردعمل سامنے آ گیا

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے لیے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے



سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا،سینیٹ میں شکست نے ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کو یقینی بنایا۔اب حکومت نے خود تسلیم کرلیا ہے کہ اسکی ناکام پالیسیوں کے باعث مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ پارلیمانی سیاست حکومت کیلئےانتہائی موَثرثابت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کےبعد حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔کابینہ کے دیگر ممبران کی تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر خزانہ بننے کو افواہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ میرے وزیرخزانہ بننے سے متعلق افواہ ہوگی، حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو اہم وزارتیں سونپی جانے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ وفاقی کابینہ میں تبدیل کے حوالے سے چند دن پہلے بھی اہم خبر سامنے آئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر خزانہ بننے کو افواہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے وزیرخزانہ بننے سے متعلق افواہ ہوگی، حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں