اختلافات شدت اختیار کر گئے!   پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو  بڑا جھٹکا دے دیا، لیگی کارکنان آگ بگولہ

اختلافات شدت اختیار کر گئے! پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو بڑا جھٹکا دے دیا، لیگی کارکنان آگ بگولہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوان بالا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے بیانات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی جوابی وار شروع کردیے

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ مریم نواز اتحادیوں سے متعلق زبان سوچ سمجھ کر استعمال کریں ، پیپلز پارٹی سیاسی وژن رکھنے والی جماعت ہے، کوئی بھی اسے جمہوریت کا سبق نہ پڑھائے ، پی ڈی ایم کو ہم بنانے والے ہیں اور اس کی جہدوجہد شامل رہیں گے ، مریم نواز اپنی پارٹی اور خاندان میں جو مرضی کریں لیکن اتحادیوں سے متعلق زبان سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔

پی پی پی رہنماء نے کہا کہ پنجاب کی نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتے ہیں مگر صرف عمران خان ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن بھی راستے کی رکاوٹ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پائی جانے والی تلخی کہ وجہ سے پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا ہے ، اس صورتحال میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کے لیے اسے قائم رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں