پیپلز پارٹی   حکومت  کے ساتھ  ملی  ہوئی  ہے  ۔۔۔  یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر   کیسے  بنوایا  گیا  ؟  (ن)لیگ  کی طرف سے  بڑا  الزام  لگا دیا گیا

پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر کیسے بنوایا گیا ؟ (ن)لیگ کی طرف سے بڑا الزام لگا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ن لیگ کی خاتون راہنما حنا پرویز بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی کہ پیپلز پارٹی کے رکن یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں تب مجھے خواجہ آصف کی وہ بات یاد آئی کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کہ جس دن یوسف رضا گیلانی صاحب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے ہیں اسی وقت رائیونڈ میں ناشتے کی میز پر قمر الزمان کائرہ صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔



حنا پرویز بٹ نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنی تو شرم آنی چاہیے تھی کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونے والے فیصلے کی عزت ہی کر لیتے کہ ایک طرف یہ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف صادق سنجرانی صاحب کے گلے لگ کر سرکاری اپوزیشن کا عہدہ بھی لے رہے ہیں تو انہیں اپنے الفاظ کی کچھ تو پاسداری کرنی چاہیے تھی کہ معمولی سا عہدہ لینے کے لیے انہوں نے باپ پارٹی سے بھی ووٹ لے لیے۔


انہوں نے یہ بھی کہا چیئرمین سینیٹ نے باپ پارٹی کے چار ووٹ عطااللہ تارڑ کو بھی آفر کیے تھے کہ اگر ن لیگ ان سے ہاتھ ملا لے تو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے وہ باپ پارٹی کے ووٹ انہیں دلوا سکتے ہیں مگر تارڑ صاحب نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی جبکہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کا عہدہ اچک لیااور اپوزیشن سے سرکاری اپوزیشن بننے میں کچھ بھی دیر نہ لگائی۔


حنا پرویز بٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے اور اس طرح سے حکومت کے ساتھ ڈیل کر کے پی ڈی ایم کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری بھی نہیں کی اور اپنی اصولی سیاست سے بھی روگردانی کی ہے تو آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کو ا س کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا کہ انڈر دی ٹیبل ڈیل ان کے کس قدر خلاف ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی لائن کلیئر کرنی چاہیے کہ یہ لائن کے اس پار ہیں یا اس پار۔کیونکہ یہ ایک طرف سے حکومت سے فائدے بھی لے رہے ہیں اور دوسری طرف اپوزیشن کے ساتھ بھی کھڑے ہونے کا اعلان کررہے ہیں جو کہ جمہوری سیاست کے خلاف ہے۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں