’’ہم وزیراعظم پاکستان کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کے معترف ہیں اور ۔۔۔‘‘ فلسطینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو اہم خط، شکریہ ادا کردیا

” >
غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان ہر پاکستانی کی طرح فلسطینیوں کے لیے بھی فخر و عزت کا باعث ہے۔ فلسطینی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکا کے دبائو کے باوجود فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے موقف پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔

صدر محمود عباس نے پاکستان کی ترقی و کامیابی، پاکستانی حکمرانوں اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خط میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور موقف قابل تحسین ہے۔ انہوں

نے بڑے ممالک کے دبائو کے باوجود پاکستان کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ اتنے دبائو کے باوجود فلسطینی عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ وزیر اعظم پاکستان کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا اور ایک اور ملک کے دبائو کی بات کی تھی۔ تاہم وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے تعلقات کے قیام کو ناممکن قرار دیا تھا۔

Reference: Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں