عمران خان کی ناک تلے میگا کرپشن کا اسکینڈل ! پٹرولیم بحران سے اربوں روپے بنانے والوں کو عہدوں سے کیوں ہٹا دیا گیا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابلِ یقین انکشافات

عمران خان کی ناک تلے میگا کرپشن کا اسکینڈل ! پٹرولیم بحران سے اربوں روپے بنانے والوں کو عہدوں سے کیوں ہٹا دیا گیا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابلِ یقین انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پیٹرولیم کے بحران سے شخصیات نے اربوں روپے بنا لیے ، ان کے خلاف کاروائی ہونے کی بجائے ان کو ہٹادیا گیا ، مجھے افسوس ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں میگا کرپشن ہوئی ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔



تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شہد کی دلدلوں سے پیسہ نکلوانا آسان نہیں ہو گا ، لیکن پاکستان میں لوگ ابھی بھی عمران خان سے امیدیں رکھے ہوئے ہیں ، جس کا اندازہ وزیر اعظم عمران خان کو ہونا چاہیئے تاہم مجھے افسوس ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں میگا کرپشن ہوئی ان کے خلاف کاروائی ہونے کی بجائے ان کو ہٹادیا گیا کیوں کہ یہاں کسی سے پیسہ نکلوانا آسان نہیں ہے۔


سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ندیم بابر کی رخصت شروعات ہے ،اس کے بعد مزید وزراء کو فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، مقتدر حلقوں نے بھی کہہ دیا کہ کئی وزراء کی کارکردگی بہت خراب ہے، یہ بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جب کہ وزیراعظم کو بھی ان وزراء کی کرپشن کی رپورٹس مل چکی ہیں، جو وزراء نشانے پر ہیں ان کے حوالے سے یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اگر انہیں نہ ہٹایا گیا تو پھر اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن خود انہیں ہٹانے کا نوٹیفیکیشین جاری کر دے گی۔









50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں