سندھ کا کچرا صاف نہیں ہوتا گلگت کی قسمت کیا سنواریں گے۔۔!! پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ والے آپس میں لڑ پڑے، GBالیکشن کے بعد حیرات انگیز صورتحال پیدا

گلگت (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان و سینیئر لیگی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ڈیل کا کیا نقصان ہوتا ہے، سندھ حکومت اپنے صوبے میں کوئی بہتری نہ لاسکی، جبکہ ان کا دعویٰ تھا کہ گلگت

بلتستان الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ جی بی الیکشن میں وفاق اور سندھ کے وسائل کا مقابلہ رہا، سندھ حکومت اپنا کچرا صاف نہ کر سکی اور کروڑوں روپے گلگت میں جھونک دیے۔پیپلزپارٹی کلین سوئپ کا نعرہ لگاتی رہی، اب پیپلز پارٹی کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ڈیل کا کیا نقصان ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )احسن اقبال نے الیکشن نتائج

کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر صبح میں حکومتی لوگوں کے پاس حاضری دیتے تھے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایجنڈا بنایا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلے میں جیتے، آزاد امیدواروں کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، انتخابات سے تین دن پہلے

سے کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 3 سیٹیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا خیرمقدم کیا، مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں سب سے بڑے جلسے کیے لیکن انتخابات میں ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ اب کراچی سے پشاور اور گلگت تک احتجاج کیا جائے گا، دھاندلی والے
انتخاب سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Reference: Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں