پیپلز پارٹی اور ن لیگ جلد ہی ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹتی نظر آئیں گی ،تہلکہ  خیز  پیشگوئی کر  دی گئی

پیپلز پارٹی اور ن لیگ جلد ہی ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹتی نظر آئیں گی ،تہلکہ خیز پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی اورپاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنماسردارتنویر الیاس خان نےکہاہےکہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کےخلاف ہرمحاذ پرناکامی کاسامناکرناپڑرہاہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)اختلافات کےبعدٹوٹ پھوٹ کاشکارہے،جلد ہی”مفاداتی اتحاد”میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کی کرپشن اورچوریوں کےبھانڈے پھوڑتی نظر آئیں گی،پیپلز پارٹی نےن لیگ سےاپنےراستےجدا کرلئے ہیں،اب بہت جلددونوں جماعتیں ایک دوسرے کو سڑکوں پرگھسیٹنے کے دعوی کرتےدکھائی دیں گی ۔



میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے کرپشن ختم کرنے کا عزم لے کر سیاست میں آئے اور لوگوں نے اعتماد کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بنایا ،یہ ممکن نہیں ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے آگے جھک جائیں،عمران خان کا پختہ عزم ہی تھا کہ جس کے نتیجے میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کربھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں ،ذاتی مفادات کے لئے اکٹھے ہونے والے سیاست دان اب ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں،ان کے اصل چہرے قوم کے سامنے آ چکے ہیں اور وزیر اعظم کا بیانیہ ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات اور کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ مریم نواز،احسن اقبال،شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگی رہنماؤں کی چیخ و پکار ثابت کررہی ہےکہ وہ پے درپے ہونے والی شکست پر سخت دل برداشتہ ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اب وہ کس منہ سے سیاست کریں گے؟پیپلز پارٹی نے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو ایسا دھچکا دیا ہے کہ وہ بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اورناکامی کی داستان ان کے چہروں پر عیاں ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ اب کشمیری قوم جگادری سیاست دانوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی ،اللہ کے فضل اور کشمیریوں کی محبت سے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔









50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں