یوتھ ونگ سے نواز شریف کا خطاب! گزشتہ روز بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم رونے کیوں لگے؟

یوتھ ونگ سے نواز شریف کا خطاب! گزشتہ روز بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم رونے کیوں لگے؟

لندن (ویب ڈیسک) ماسک بیچتے شخص کی غربت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو رُلا دیا ۔



تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب کیا۔


اس دوران انہوں نے ماسک بیچنے والے ایک پاکستانی کا بھی ذکر کیا،مذکورہ پاکستانی کی غربت کا بتاتے ہوئے نواز شریف کی آواز بھر آئی۔


یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ماسک بیچنے والے کی ویڈیو دیکھ رہا تو جو دن میں چار پانچ سو روپے کما لیتا ہے،اس نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں ہیں اور بیوی کو بلکڈ پریش اور شوگر کا مرض لاحق ہے جب کہ میں خود بیمار ہوں۔


مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اپناعلاج کیسے کراؤں، بیٹیوں کے ہاتھ کیسے پیلے کروں،بیوی کی دوائی کیسےلاؤں یہ بات کرتے ہوئے ہوئے وہ رو پڑا۔



نواز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شخص کی نہیں بلکہ ہر شخص کی کہانی ہے جو دیکھ کر میری آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ٹھوس نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا تھا لیکن 73 سالوں کے بعد بھی پاکستان قائداعظم کی منزل کا متلاشی ہے، ہم اپنی منزل ہی تلاش نہیں کرسکے، کہ کس راستے پر جانا ہے۔


دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی، چاند کے بعد دنیا مریخ پر پہنچ گئی ہے۔لیکن ہم دنیا میں پاکستان کیلئے اپنا راستہ تلاش نہیں کرسکے، وہ ممالک جو پیچھے تھے وہ آگے نکل گئے ہیں، ان کے ملکوں میں ووٹ کا احترام اور عزت ملتی ہے، اور آئین قانون کے تحت ملک چلتے ہیں، وہاں انصاف بکتا نہیں، وہاں کے جرنیل شب خون نہیں مارتے ہیں، بلکہ آئین قانون کی پاسداری کرتے ہیں، ملک کی رکھوالی اورعدالتوں اور سیاستدانوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمارے ملک میں آئین قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔


ووٹ چوری ہوتا ہے، الیکشن مسلم لیگ ن جیتتی ہے اور سلیکٹڈ کو بٹھا جاتا ہے، آرٹی ایس بند کردیا جاتا ہے، رات کے اندھیرے میں بکسے بدل دیے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے ہم معیشت کی بدحالی کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں، جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا تو اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ، کیوں ترقی کرتا پاکستان اچھا نہیں لگتا؟ اس کھیل میں پاکستان اور 22کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، آپ کو کوئی اندازہ ہے پاکستان کو کس طرف لے کر جایا جارہا ہے۔


50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں