’’ میری ایک ہی خواہش ہے کہ۔۔۔‘‘  موٹر وے کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے متاثرہ خاتون نے التجا کرتے ہوئے  کیا مطالبہ کردیا؟ بڑی خبر

’’ میری ایک ہی خواہش ہے کہ۔۔۔‘‘ موٹر وے کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے متاثرہ خاتون نے التجا کرتے ہوئے کیا مطالبہ کردیا؟ بڑی خبر

لاہور،اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) موٹروے کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد فریحہ ادریس کی جانب سے دوبارہ خاتون کا موقف بتایا گیا۔



انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب متاثرہ خاتون سے میری آخری مرتبہ بات ہوئی تو ان کی ایک ہی خواہش تھی کہ دونوں مجرموں کو سزائے موت دی جائے،حالیہ فیصلے سے انہیں ریلیف ملے گا۔


دوسری جانب لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کیس میں سزا پانے والے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کے وکلا نے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اپیل تیار کر لی ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں اسے ہائیکورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔









50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں