’’ مولانا کو اگر شک ہے تو جا کر وزیر اعظم کو گلے لگا لیں۔۔۔‘‘ مولانا فضل الرحمان کو   حکومت کی جانب سے دلچسپ پیشکش کر دی گئی

’’ مولانا کو اگر شک ہے تو جا کر وزیر اعظم کو گلے لگا لیں۔۔۔‘‘ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی جانب سے دلچسپ پیشکش کر دی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ اگر انہیں وزیراعظم کے کورونا پر شک ہے رو عمران خان کو جا کر گلے لگا لیں۔



کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ویکیسن لگوانے سے کورونا نہیں۔اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ عوام کورونا کو سنجیدگی سے لیں اور کورونا ویکیسن ضرور لگوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن شکست خوردہ اور تھکے ہوئے انسان ہیں۔وہ کوئی بھی الزام کسی پر لگا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے پیشکش کی کہ اگر مولانا فضل الرحمن کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وہ وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں۔


انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن غیر سیاسی اور نا سمجھ آدمی ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔



اس لیے وہ کبھی دھرنا اور کبھی استعفے کی بات کر رہے ہیں۔مولانا اور ان کے ساتھیوں کو معلوم ہے کہ عمران خان روزانہ مضبوط ہو رہے ہیں۔






50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں