دوسرےموذی امراض کیلئے

کینسر‘ ہیپاٹائٹس‘ رسولی‘ ٹی بی اور دوسرےموذی امراض کیلئے میرا تجربہ شدہ قرانی عمل

٭ اول و آخر گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔

٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم 786مرتبہ ٭سورہ فاتحہ 101مرتبہ ٭ سورہ رحمن 7مرتبہ ٭سورہ قریش 1001 مرتبہ ٭ آیت کریمہ 313 مرتبہ ٭

چاروں قل 4000مرتبہ (یعنی ہر سورة ایک ہزار مرتبہ) ٭آیة الکرسی 41 مرتبہ۔ ٭ آیت الشفاء(التوبہ 14‘ یونس 57‘ النحل 41‘ الاسراء82‘ الشعراء80‘ حٰم السجدہ 44) 33مرتبہ۔ یہ سب پانی پر دم کرکے وہ پانی اکیس دن تک مریض کو پلائیں۔ نوٹ: پانی پینے کا طریقہ یہ ہے:۔ پانی دن میں تین مرتبہ باوضو پینا ہے۔

فجر کی نماز کے بعد‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ عشاءکی نماز کے بعد۔ ہردفعہ پانی پیتے وقت اکیس مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اور سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اورپانی پی لیا کریں۔ اکیس دن کے بعد کسی اچھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں تو ان شاءاللہ آپ کو یہ بیماری نہیں ہوگی اجازت عام ہے

ایک بادشاہ محاذ جنگ پر جا رہا تھا، دور دراز کے کسی قصبے میں اس کا سامنا دس بارہ سالہ بچے سے ہوا۔ معصوم صورت بچے سے بادشاہ نے پوچھا آپ کا نام کیا ہے۔؟بچہ: فتاح (راستے کھولنے والا)بادشاہ: کیا پڑھتے ہو۔؟بچہ: قرآن کی آیت “إنا فتحنا لك فتحا مبينا” تک پڑھ چکا ہوں۔بادشاہ بہت خوش ہوا

کہ بچے کا نام اور قرآن کی آیت دونوں تفائل خیر کے لئے زبردست اشارہ ہیں۔بادشاہ اپنے لشکر کے ہمراہ محاذ پر پہنچا اللہ نے اسے فتح و کامرانی نصیب کی تو واپسی کے سفر میں اسی قصبے سے گزرتے

وقت اس نے سوچا کہ خیر و برکت کا اشارہ ثابت ہونے والے اس بچے سے ملاقات کر لوں۔ قصبے میں داخل ہو کر وہ مسجد گیا دیکھا کہ مولوی صاحب بچوں کو قرآن پڑھا رہے ہیں