فرانس کا  پاکستان کو 65 ملین یورو کا آسان قرضہ فراہم کرنے کا  معاہدہ، کس شہر کی قسمت  بدلنے والی ہے ؟  جانئے

فرانس کا پاکستان کو 65 ملین یورو کا آسان قرضہ فراہم کرنے کا معاہدہ، کس شہر کی قسمت بدلنے والی ہے ؟ جانئے

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ 26.6 کلومیٹر پر مشتمل کوریڈو پر عملد درآمد کیلئے معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں جس کے تحت شہرقائد میں ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گے اور شہریوں کو بڑے پیمانے پر بہترین ٹرانسپورٹ میسر آئے گئے ، کراچی میں ” بی آر ٹی ریڈلائن “ پراجیکٹ کیلئے فرانس پاکستان کو 65 ملین یوروز کا آسان قرضہ بھی فراہم کر رہاہے ۔



سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی )، فرانس کے سفیر مسٹر مارک بریٹی ، فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فلپ اسٹینمیٹز نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور گرین لائن کلائمیٹ فنڈ کے ساتھ مالی تعاون کیلئے 65 ملین یورو کے کریڈٹ فنانسنگ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔


اس کے بعدپروجیکٹ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ’ایجنس فرانس ڈویلپمنٹ ‘ ،صوبہ سندھ کے ٹرانسپورٹ اینڈ میس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ٹرانس کراچی کے مابین دستخط ہوئے۔


26.6 کلومیٹر پر مشتمل کوریڈور انفراسٹرکچر کے علاوہ یہ پراجیکٹ کئی اور حوالوں سے بھی جدت کا حامل ہے ۔ ترقیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی خاطر خواہ مالی کوشش کراچی کے شہریوں کے معیار زندگی پر بھی اثرانداز ہو گی ۔یہ پراجیکٹ شہری ترقی کے سلسلے میں پاکستان میں ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈ کے درمیان پہلا مشترکہ آپریشن ہو گا ۔



موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کیلئے اس پراجیکٹ کے تحت ’ بائیو میتھین ہائبرڈ ‘ ٹیکنالوجی کی حامل بسوں کا انتخاب کیا گیاہے ، اس کیلئے ویسٹ میتھین نائزیشن پلانٹ بھی لگایا جائے گا اور اس ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا ،جس کے باعث بسوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی اوکسائڈ کے اخراج میں کمی لائی جا سکے گی ۔


فرانس ، فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی کے توسط سے پاکستان میں توانائی اور شہری ترقی کے شعبے میں تکنیکی اور مالی مدد فراہم کررہا ہے ، سنہ 2016 سے850 ملین یورو کی مالی امداد کی جارہی ہے ۔





50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں