خان  صاحب  ! پھر نہ کہنا  خبر نہ  ہوئی ،اب اگر لوگ سڑکوں پر نکلے تو کوئی قوت آپ کو بچانے کے لیے سامنے نہیں آئے گی ، کیونکہ۔۔۔۔عارف  نظامی نے  عمران  خان  کے  خوفناک  مستقبل کی بیشگوئی کرتے ہوئے  ناقابل یقین  اعلان  کردیا

خان صاحب ! پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ،اب اگر لوگ سڑکوں پر نکلے تو کوئی قوت آپ کو بچانے کے لیے سامنے نہیں آئے گی ، کیونکہ۔۔۔۔عارف نظامی نے عمران خان کے خوفناک مستقبل کی بیشگوئی کرتے ہوئے ناقابل یقین اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار عارف نظامی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔افسوسناک بات یہ ہے کہ وزیراعظم اور ان کے ترجمان مسلسل یہ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ان کا پالا چوروں پر مشتمل اپوزیشن سے پڑاہے لیکن وہ حکومت میں رہیں یا نہ رہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے



جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملک جس شدید بحرانی کیفیت کی طرف بڑھ رہا ہے غا لبا ً اس کا کسی کو پوری طرح ادراک نہیں ہے اگرہوتا توبہتر سمت چلانے کی کوئی سعی تو کی جاتی۔ بعض تجزیہ کار خان صاحب پر الزام عا ئد کرتے ہیں کہ انہیں جب تک تیسری قوت کی حمایت حاصل ہے ان کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا ۔اگر یہی سوچ حکمران اتحاد میں جاگزین ہے تویہ نوشتہ دیوار پڑھنے سے برملا انکار کے مترادف ہو گا ۔ موجودہ ابتر سیاسی ا ور اقتصادی صورتحال میں لوگ سڑکوں پرنکلنے پر مجبور ہو جائیں توکوئی قوت بھی کسی حکومت کو بچانے کے لیے نہیں آئے گی ۔ خان صاحب آجکل روحانیت کی بہت باتیں کرتے ہیں، وہ علامہ اقبالؒ کے بھی شیدائی ہیں لیکن روحانیت کا اصل تقاضا یہ ہے کہ انسان خوشامد اور خوشامدیوں سے گریز کرے اور نرگسیت کے رویئے سے بچے کیونکہ تاریخ میں جملہ امراض کی بناپر سینکڑوں حکمرانوں کواقتدار سے ہا تھ دھونا پڑا ۔ خان صاحب اگرچہ اپنے مشن میں نیک نیت ہیں لیکن دعا ہے ان کا ایسا حشر نہ ہو۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں