اپوزیشن کے 7 اراکین حکومتی اتحاد میں شامل!  پی ڈی ایم کو ناقابلِ یقین جھٹکا لگ گیا

اپوزیشن کے 7 اراکین حکومتی اتحاد میں شامل! پی ڈی ایم کو ناقابلِ یقین جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک  )سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی حکومتی اراکین کو جو سکھایا ان کا الٹ اثر ان کے والد پر پڑ گیا ۔



 تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک بار پھر غور سے دیکھیں سنیں یہ ہے وہ ووٹ ضائع کرنے کا تاریخ سبق جو یوسف رضا گیلانی کے پسر علی حیدر گیلانی حکومتی اراکین کو سکھا رہے خدا کا کرنا گیلانی کے سکھائے سبق کے مطابق ووٹ مسترد ہوئے مگر بساط والد محترم پر الٹ گئی ۔


جیسا بویا ویسا کاٹا! ہر لمحہ ہر ساعت اللہ دیکھ رہا ہے۔ کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم خبر یہ ہے کہ سینٹ میں دراصل اکثریت پی ٹی آئی اتحاد کی ہے اپوزیشن کے سات اراکین حکومتی اتحاد میں شامل ہوچکے ہیں انہی سات اراکین نے غفور حیدری کے بجائے مرز آفریدی کو ووٹ دئے سینٹ میں عدم اعتماد کی تمنا والوں کی خدمت میں عرض اب سینٹ میں حکومت 54 اپوزیشن 44 کا تناسب ہے۔









50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں