ہمیں  ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی ووٹ  کیوں  نہیں ملے  ؟چیئر مین سینٹ کے انتخاب میں شکست کے بعد یوسف رضا گیلانی کا موقف بھی سامنے آگیا

ہمیں ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی ووٹ کیوں نہیں ملے ؟چیئر مین سینٹ کے انتخاب میں شکست کے بعد یوسف رضا گیلانی کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کا ووٹ دینے پر شکر گزار ہوں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مجھے تمام جماعتوں نے ووٹ دیئے ہیں، میری ہار کی خبر کے باعث ڈپٹی چیئرمین کیلئے ہمیں ووٹ نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کی صدارت کرنے والے پریذائیڈنگ آفیسر سید مظفر حسین شاہ کے فیصلے کو کہاں چیلنج کرنا ہے اس کا فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی۔



واضح رہے کہ چیئر مین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی امید وار صادق سنجرانی 48ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ یوسف رضا گیلانی 42ووٹ حاصل کر سکے اور انہیں ملنے والے سات ووٹ مسترد قرار دے دئیے گئے جبکہ ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے الیکشن میں مرزامحمد آفریدی 54ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل عبد الغفور حیدری کو 44ووٹ ملے اور ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا ۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں