صادق سنجرانی کی جیت پر جشن مناتے حکومتی وزراء کے “رنگ میں بھنگ” ڈال دیا  گیا  ،  ملکی سیاست  کس  جانب  جا رہی ہے  ؟ ہتک انگیز دعویٰ  کر دیا گیا

صادق سنجرانی کی جیت پر جشن مناتے حکومتی وزراء کے “رنگ میں بھنگ” ڈال دیا گیا ، ملکی سیاست کس جانب جا رہی ہے ؟ ہتک انگیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت لیا ہے،حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے اپوزیشن امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست دے کر اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے اپنی شکست تسلیم کرنےکی بجائےعدالت میں جانےکااعلان کردیاہے،اپوزیشن جماعتیں حکومت پرتنقیدکےگولے برسانےجبکہ حکومتی وزراء اپنی اس جیت پر خوشی کے شادیانے بجانے میں مصروف ہیں،ایسے میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے “رنگ میں بھنگ” ڈالتے  ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ حکومت گہری سوچ میں ڈوب جائے گی۔



جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 48 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی


— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 12, 2021

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ “جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں اِنہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے، انکے 49 ووٹ ہیں جبکہ  حکومت 48 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔


واضح رہے کہ چیئرمین اور  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن  میں حکومتی امیدواروں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے اپوزیشن امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبد الغفور حیدری کو شکست دے دی ہے۔دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کی شکست پرعدالت میں نتیجے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیلانی کو اکثریت ہونے کے باوجود  غیر آئینی اورغیر قانونی طریقے سے ہرایا گیا،حکومت نے ہر حربہ استعمال کرکے الیکشن چوری کیا ہے،جو چیئرمین بٹھایا گیا ہے کہ وہ جمہوریت کی نفی کرکے بٹھایا گیا،آج جمہوریت پسندوں کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ہم اس نتیجے کو عدالت  میں چیلنج کریں گے اور  عدالت میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں