آلِ زرداری کی چالاکیوں کا منہ توڑ جواب! مریم نواز کے کہنے پر لیگی سینیٹرز نے کیا کر دیا؟ پیپلز پارٹی ہل کر رہ گئی

آلِ زرداری کی چالاکیوں کا منہ توڑ جواب! مریم نواز کے کہنے پر لیگی سینیٹرز نے کیا کر دیا؟ پیپلز پارٹی ہل کر رہ گئی

 لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جمعے کے روز ہوئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 سینیٹرز نے مریم نواز کے کہنے پر اپنے ووٹ ضائع کیے۔



 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 7 سینیٹرز کی طرف سے پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے کہنے پر اپنے ووٹ ضائع کیے گئے ، ن لیگی اراکین کی جانب سے ووٹ ضائع کرنے کا مقصد آلِ زرداری کی چالاکیوں کا جواب دینا تھا۔


دوسری طرف اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے چند سینیٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بہت کام کیا ہوا ہے ، اس لیے وہ انہیں ووٹ ڈالنے میں شرم محسوس کر رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالنا چاہیئے ، مجھے تو لگتا ہے وہ کام دکھا گئے۔


تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتے تھے اس لیے انہوں نے آبسٹین کرنے کا یہ طریقہ رکھا کیوں کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سینیٹ کا منتخب نمائندہ ہو اور اسے یہ نہ پتا ہو کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے مہر کہاں لگانی ہے۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں