ہم یوسف رضاگیلانی کو ووٹ  نہیں  ڈال سکتے  کیونکہ  ۔۔۔(ن )لیگی سینیٹرز کام دکھا گئے ،چیئرمین  سینیٹ  کے  الیکشن  میں ناقابل یقین   انکشاف کر دیا گیا

ہم یوسف رضاگیلانی کو ووٹ نہیں ڈال سکتے کیونکہ ۔۔۔(ن )لیگی سینیٹرز کام دکھا گئے ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ناقابل یقین انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے چند سینیٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بہت کام کیا ہوا ہے ، اس لیے وہ انہیں ووٹ ڈالنے میں شرم محسوس کر رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالنا چاہیئے ، مجھے تو لگتا ہے وہ کام دکھا گئے۔ تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتے تھے اس لیے انہوں نے آبسٹین کرنے کا یہ طریقہ رکھا کیوں کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سینیٹ کا منتخب نمائندہ ہو اور اسے یہ نہ پتا ہو کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے مہر کہاں لگانی ہے۔



خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ، آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل 3 بجے شروع ہوا جہاں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدر نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے سینیٹ کے امیدواروں کیلئے پولنگ ایجنٹس کے ناموں کا اعلان کیا ، اس دوران سینیٹر محسن عزیز نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور سینیٹر فاروق حمید نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے لئے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئیے ۔


بتایا گیا ہے کہ سینیٹرز کی طرف سے موبائل فون ، کیمرے اور الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ میں لے کر جانے پر پابندی عائد کی گئی ، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا،جہاں ووٹ ڈالنے کے لیے سینیٹرز کو حروف تہجی کے اعتبار سے بلایا گیا ، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ، پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تاہم جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور ن لیگ کے اسحاق ڈار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔


حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی ، اس سے قبل آج صبح حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے سینیٹ کے 48 سینیٹرز نے حلف اٹھا یا ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا گیا۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں